خودکشی کرنیوالے بھارتی اداکار

خودکشی کرنیوالے بھارتی اداکار سندیپ ناہر کی آخری پوسٹ

Spread the love

خودکشی کرنیوالے بھارتی اداکار

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے

والے بھارتی اداکار سندیپ ناہر کی آخری فیس بْک پوسٹ زیرگردش ہے جس میں

انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ، بالی ووڈ میں اقرباپروری کے حوالے سے تفصیل سے

بات چیت کی۔آخری فیس بک پوسٹ میں سندیپ نے ہیش ٹیگ ‘سوسائیڈ نوٹ’ کا

استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اب مزید جینے کی تمنا نہیں رہی، زندگی میں کافی

دْکھ سْکھ دیکھ لیے ہیں لیکن آج میں جس دْکھ میں ہوں وہ برداشت سے باہر ہے۔

اداکار نے اپنی اہلیہ اور ساس کے حوالے سے لکھا کہ دونوں نے ہی نہ مجھے

کبھی سمجھا اور نہ سمجھنے کی کوشش کی، میری اہلیہ سے بالکل نہیں بنتی، روز

روز کی لڑائی سے تنگ آگیا ہوں اب مجھ میں مزید سہنے کی طاقت نہیں۔انہوں نے

اپنی خودکشی کا ذمہ دار اہلیہ کو نہ ٹھہرانے کا کہتے ہوئے لکھا کہ اس میں اہلیہ

کی کوئی غلطی نہیں ہے کیونکہ وہ ایسی ہی فطرت کی مالک ہیں۔اداکار نے اپنے

آخری نوٹ میں والدین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ کہیں گے

کہ ہماری وجہ سے کیوں اپنی زندگی جاری نہیں رکھی، لیکن انہیں میں بتانا چاہتا

ہوں کہ جینے کیلئے بہادری چاہئے ہوتی ہے۔اداکار نے لکھا کہ میرے سامنے

میری زندگی کے مسائل کا واحد حل میری خودکشی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ میری

اگلی زندگی کیسی ہوگی لیکن مجھے یقین ہے کہ اس کا سامنا میں آسانی سے

کرلوں گا۔آخر میں سندیپ نے لکھا کہ میرے جانے کے بعد میری اہلیہ کو کچھ نہ

کہیے گا بس ہوسکے تو اس کے دماغ کا علاج کروانے کی کوشش کیجئے گا۔خیال

رہے کہ سندیپ ناہر نے اس نوٹ کو فیس بْک پر پوسٹ کرنے کے بعد گورا گاؤں

کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔سندیپ ناہر

نے فلم ‘ایم ایس دھونی: ایک ان کہی کہانی’ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ

کام کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ سندیپ کی پھندا لگی لاش ان کے گھر میں لٹکی ہوئی

پائی گئی، تاہم انہیں فوری اسپتال منتقل بھی کیا گیا، تاہم وہ اس سے قبل ہی ہلاک

ہوچکے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ

معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

خودکشی کرنیوالے بھارتی اداکار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply