0

خوبصورت محلات کا گھربھارتی ریاست راجستھان سوائن فلوکی زد میں 40 افراد لقمہ اجل

Spread the love

غیر ملکی سیاحوں میں مقبول بھارتی ریاست راجستھان میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک ہزار افراد میں اس مہلک فلو کا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ برس پورے بھارت میں 11 سو افراد ایچ ون این ون نامی وائس سے ہلاک جبکہ 15 ہزار کے قریب اس سے متاثر ہوئے تھے، یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔اس متعدی مرض کے کیسز موسمِ سرما کے دوران ماہِ دسمبر اور جنوری میں بھارت کے مغرب اور شمالی حصوں میں سامنے آئے جس میں راجستھان اور نئی دہلی بھی شامل ہیں ۔اپنے خوبصورت محلا ت کے باعث مشہور ریاست راجستھان کے حکام کے مطابق متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کےلئے گھر گھرجا کر مہم چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ، ریاستی محکمہ صحت کے مطابق صرف یکم تا 17 جنوری تک راجستھان میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر ہو ئے ،ادھر بھا رتی دارالحکومت نئی دہلی میں اس وائرس سے متاثرہ افرادمیں اہم شخصیت امیت شاہ بھی شامل ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کے معا و ن ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔راجستھان میں سوائن فلو سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالا ضلع جودھپور ہے جہاں 16 افراد کی ہلا کت جبکہ 225 کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سفری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply