خوبرو اداکارہ کیمرون ڈیاز نے بالآخرہالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

خوبرو اداکارہ کیمرون ڈیاز نے بالآخرہالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

Spread the love

نیو یارک، ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) خوبرو اداکارہ کیمرون ڈیاز

ہالی ووڈ کو 2018ء میں چھوڑ دینے والی اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے اب میں

ماں ہوں اور سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنی بچی کے پہلے سال کے دوران فلم سیٹ

پر 14 یا 16 گھنٹے اس کے بغیر گزاروں۔ ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ میں

واپسی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا میں زندگی میں کبھی کسی چیز کے لئے

نہ نہیں کہتی، میں کوئی فلم بناﺅں گی اس بارے میں فی الحال مجھے کچھ نہیں پتا۔

اب میں ماں ہوں اور سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنی بچی کے پہلے سال کے دوران

فلم سیٹ پر 14 یا 16 گھنٹے اس کے بغیر گزاروں۔ واضح رہے اداکارہ کیمرو ن

ڈیاز کی بیٹی ریڈکس میڈن کی عمر ایک سال ہے۔

=—= شرلین چوپڑا گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
…………………………………………………………………………………

بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے فحش ویڈیو کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے

ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ گزشتہ سال 67 سالہ بھارتی شہری نے سائبر

کرائم کو درخواست دی تھی کہ ایک سرچ انجن پر بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا کا

نام لکھا تو ان کی فحش ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں۔ شہری نے درخواست

کیساتھ ثبوت بھی فراہم کیے تھے جس کے بعد بالی ووڈ اداکارہ اور 22 دیگر افراد

کیخلاف فحاشی پھیلانے و دیگر دفعات کے تحت نومبر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

=-= یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ فحش فلمیں بنانے پر گرفتار
—————————————————————————–

کیس کی سماعت ممبئی کی سیشن کورٹ میں ہوئی تھی جہاں اداکارہ نے موقف

اختیار کیا تھا کہ وہ مواد انٹرنیشنل ویب سائٹ کیلئے تھا۔ بعد ازاں سیشن کورٹ نے

بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔ اب اداکارہ

نے ممبئی ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے

جس پر دوران سماعت عدالت نے پولیس کو 22 فروری تک کسی بھی کارروائی

سے روک دیا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

خوبرو اداکارہ کیمرون ڈیاز

Leave a Reply