خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ کا مداحوں سے مشورہ، سلمان خان کا بڑا پن 0

خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ کا مداحوں سے مشورہ، سلمان خان کا بڑا پن

Spread the love

کویت سٹی، ممبئی(جے ٹٰی این آن لائن شوبز نیوز) خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ

کویت کی معرف گلوکارہ شمس الاسلمیٰ نے دنیا کے امیر ترین شخص اور

مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کیوں کی جان کر آپ یقیناََ

حیران ہوں گے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس

الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی

نے کہا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے، لہذا

تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔ شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ

عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بل گیٹس کافی ذہین شخص ہیں اور وہ موجودہ

ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آگے چل کر کویتی گلوکارہ مزید لکھتی ہیں کہ بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے

سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر

رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔ گلوکارہ نے اپنے

مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بل گیٹس میری پیشکش کو قبول

کریں گے؟۔

=-،-= کترینہ کی شادی، سلمان خان نے فلم ہی روک دی

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی کے لیے

فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ روک دی۔ بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول

کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں، اور کہا

جا رہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایتکار کبیر خان کے گھر پر

منگنی کرلی ہے، اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اب خبر

سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجستھان میں شادی

کریں گے، جس کی وجہ سے سلمان خان نے بھی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ

ملتوی کردی ہے اور فلم کی شوٹنگ کرینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ

سے شروع کی جائے گی۔

=-،-= شاہ رخ خان فیملی کیساتھ مصروف ، فلم پٹھان کی شوٹنگ ملتوی

دوسری جانب سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ٹائیگر تھری اور پٹھان

کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی ہے، کیوں کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی

جیل سے رہائی کے بعد شوٹنگ کے بجائے اپنا سارا وقت اپنی فیملی کے ساتھ

گزارنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے سلمان خان فلم پٹھان جب کہ شاہ رخ خان ٹائیگر

تھری میں مختصر کردار اد کریں گے۔

خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ ، خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ

خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ ، خوبروکویتی گلوکارہ شمس الاسلمیٰ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply