Saad-Rafique

خواجہ سعد رفیق کو جھٹکے، حکومت سے شکوہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے مجھے احتساب عدالت پیشی کے لئے 60 سال پرانی بکتربند میں لایاگیا ، گاڑی میں اتنے جھٹکے لگے کہ میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا۔

ہفتہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاوسنگ سکینڈل میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعدرفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کئی سال پرانی بکتر بند میں جیل سے عدالت تک آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا،

گاڑی میں اتنے جھٹکے لگے کہ میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پولیس کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انکا کہنا تھا سدا حکومت ان کی نہیں رہنی ، حکومت جوکررہی ہے وہ درست نہیں۔

Leave a Reply