khuja sara 117

اب خواجہ سراء بھی بنیں گے رجسٹرڈ کمپنی کے مالک

Spread the love

اسلام آباد( جتن آن لائن اکنامک رپورٹر) خواجہ سراء رجسٹرڈ کمپنی

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) کمپنی رجسٹریشن کی ای سروسز میں خواجہ سراؤں کی کیٹگری متعارف کرواتے ہوئے، خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اب خواجہ سراء اپنی شناخت رکھتے ہوئے کمپنی رجسٹر کروا سکیں گے یا کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

ٹرانسجینڈر پرسنز ( پروٹیکشن آف رائٹس ) ایکٹ 2018 کے تحت حقوق

ایس ای سی پی نے ای سروسزمیں خواجہ سراؤں کے لئے ایک علیحدہ درجہ متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے وہ کمپنی کی رجسٹریشن کرواتے وقت اپنی شناخت بطور خواجہ سراء منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ کیٹگری حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ٹرانسجینڈر پرسنز ( پروٹیکشن آف رائٹس ) ایکٹ 2018 کے تحت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بنیادی حقوق دینے کے لئے کی گئی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساتھیوں کی گرفتاری،خواجہ سراوں کا تھانے پر دھاوا

یہ ایکٹ افراد کو تمام سرکاری و شناختی دستاویزات جیسے پاسپورٹ، تعلیمی سرٹیفکیٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سرکاری دستاویزات پر اپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت کے بعد کوئی بھی فرد ای سروسز میں دی گئی تین درجہ بندیوں میں سے اپنی شناخت یعنی مرد، خاتون یا خواجہ سراء منتخب کر سکتا ہے۔

ایس ای سی پی کا اقدام معاشرے میں مثبت تبدیلی کی امید

یاد رہے ایک عرصے سے خواجہ سراء اپنی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج بنے رہے تھے، بالآخر عدالت عظمیٰ کے حکم پر حکومت نے انہیں شناخت عطا کی اور تمام سرکاری دستاویزات میں ٹرانسجینڈر کا خانہ متعارف کرایا- ایس ای سی پی کے اقدام سے خواجہ سراء اب اپنا باعزت کاروبار بھی شروع کرنے کے قابل ہو سکیں گے- ایس ای سی پی کے اس اقدام سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی بھی دیکھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے-

خواجہ سراء رجسٹرڈ کمپنی

Leave a Reply