خواتین کی جسم فروشی، اداکارہ ایلسن میک پہنچیں جیل، دبنگ خان کو ملا نوٹس

خواتین کی جسم فروشی، اداکارہ ایلسن میک پہنچیں جیل، دبنگ خان کو ملا نوٹس

Spread the love

نیویارک، ممبئی (جے ٹی این شوبز نیوز) خواتین کی جسم فروشی

امریکی اداکارہ 39 سالہ ایلسن میک نے عدالت کی جانب سے ” خواتین کی جسم

فروشی ” کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر

دیا۔ ایلسن میک کو رواں برس جون کے آخر میں نیو یارک کی عدالت نے خواتین

کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر تین سال جیل کی سزا

سنائی تھی۔

=–= شوبز دنیا کی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلسن میک نے گزشتہ روز خود کو ریاست کیلی فورنیا

کے شہر سان فرانسسکو کے قریب بنے جیل حکام کے حوالے کیا۔ ایلسن میک

خود ہی جیل چل کر آئیں اور انہیں کوئی خصوصی سکیورٹی دیئے بغیر جیل

منتقل کر دیا گیا۔ ایلسن میک پر الزام تھا کہ انہوں نے متعدد نوجوان اور خوبرو کم

عمر لڑکیوں اور خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں ایک کمپنی کے

پاس بھیجا، جہاں خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی غلام

بنایا جاتا تھا۔ کیتھ رنائر نے ” نیگزوم ” نامی ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ ٹریننگ

کمپنی بنا رکھی تھی، جس کا مقصد متعدد افراد کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرنا

تھا۔ اس کمپنی کے ساتھ اداکارہ ایلسن میک سمیت کئی نامور اداکار، صحافی اور

مارکیٹنگ کے شعبے کے افراد وابستہ تھے۔

=-،-= ممبئی ہائیکورٹ کا کمال آر خان کی اپیل پر سلمان خان کو نوٹس

ادھر بھارت میں بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ

کی جانب سے چُل بُل پانڈے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم ” رادھے ” پر منفی

تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کیخلاف عدالت سے

رجوع کیا تھا، تاہم اب کمال آر خان نے سلمان خان کیخلاف ممبئی ہائیکورٹ میں

درخواست دائر کردی۔ کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان

خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ فلم

دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع

نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بحیثیت ناقد مجھے

کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جا سکتا، عدالت صرف

مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔ تاہم

اب عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے

فوری جواب طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا

ہے۔

خواتین کی جسم فروشی ، خواتین کی جسم فروشی ، خواتین کی جسم فروشی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply