aurat khahani jtnonline new1

خواتین کیلئے بہترین 10عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن خواتین) خواتین کیلئے بہترین ممالک

خواتین کے لیے بہترین دس عرب ممالک کی فہرست برائے سال 2021ء جاری

ہوئی ہے جس میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ سعوی نشریاتی ادارے کے

مطابق امریکی مجلہ سی ای او ورلڈ نے معاشرتی، معاشی اور مساوات کے علاوہ

حقوق کی فراہمی کی بنیاد پر ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں دنیا کے

دس ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا

میں کوئی ایسا ملک نہیں جسے خواتین کے لیے سو فیصد محفوظ قرار دیا جا سکتا

ہے، تاہم بعض ممالک تحفظ کے لحاظ سے دوسرے ممالک سے بہتر ہیں۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ماہرین کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحی پالیسیوں کے

باعث سعودی عرب میں خواتین کو بہترین مواقع کے ساتھ مردوں کے ساتھ مساوی

حقوق فراہم کئے جا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تحفظ کے لحاظ سے سعودی عرب

دیگر عرب ممالک کے مقابلے میں سرفہرست ہے۔

=-،-= سعودی عرب، تفریحی منصوبوں کیلئے مالی معاونت کی یادداشت پر دستخط

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے سوشل ڈویلپمنٹ بینک

(ایس ڈی بی) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت

تفریحی منصوبوں کے لیے نرم شرائط پر 500 ملین ریال فراہم کئے جائیں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفریحی شعبے کی ترقی اور استحکام میں معاونت

کے لئے یہ فنڈ سرمایہ کاری کے لیے معیاری موقعے فراہم کرے گا جبکہ وژن

2030ء کے مطابق مقامی تفریحی مواقع میں بھی اضافہ ہو گا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر ریاض میں سی ای او فیصل بافرط اور

سوشل ڈویلپمنٹ بینک کے سی ای اوابراہیم بن حماد الراشد نے معاہدے پر دستخط

کئے، دونوں فریق تفریحی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے۔ جنرل انٹرٹینمنٹ

اتھارٹی کا مقصد اس معاہدے کی مدت میں کم ازکم 50 منصوبوں کو جاری کرنا

ہے۔ فریقین کی جانب سے منظور کردہ شرائط اور معیار کے مطابق جنرل

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی معیاری تفریحی منصوبوں کا اطلاق کرے گی۔ ان تفریحی

منصوبوں کے لئے ترغیبی پیکج کی فراہمی کے علاوہ مارکیٹ کے اعداد و شمار

کے مطابق شراکت داروں اور مالی تعاون کے حصول کی خواہاں کمپنیوں کی

بحالی میں ان کی حمایت کی جائے گی۔

خواتین کیلئے بہترین ممالک

Leave a Reply