خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کا موقف درست ، مفتی منیب

Spread the love

خواتین متعلق وزیراعظم موقف

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم

عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان

کی تائید کردی۔مفتی منیب نے عمران خان کے امریکی چینل کو دیئے انٹرویو پر انہیں خراجِ تحسین

پیش کیا اور امریکا کو اڈے نہ دینے اور خواتین کے مختصر لباس کے حوالے سے واضح موقف پر

داد و تحسین پیش کی۔مفتی منیب الرحمن کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری دعا ہے

کہ وزیراعظم اپنے بیانات پر ہر صورت قائم رہیں اور کبھی یوٹرن نہ لیں۔ ہم خواتین کے لباس کے

حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی تحسین و تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ لبرل

عناصر کیلئے یہ بات بہت تکلیف دہ ہے، ہمیں ان سے ہمدردی ہے لیکن عمران خان کا موقف درست

ہے۔۔مفتی منیب الرحمن کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم

اپنے بیانات پر ہر صورت قائم رہیں اور کبھی یوٹرن نہ لیں۔ ہم خواتین کے لباس کے حوالے سے

وزیراعظم کے موقف کی تحسین و تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ لبرل عناصر کیلئے یہ

بات بہت تکلیف دہ ہے، ہمیں ان سے ہمدردی ہے لیکن عمران خان کا موقف درست ہے۔

خواتین متعلق وزیراعظم موقف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply