خواتین، لڑکیوں کی سمگلنگ میں اضافے کا سبب جدید ٹیکنالوجی، سی ڈا

خواتین، لڑکیوں کی سمگلنگ میں اضافے کا سبب جدید ٹیکنالوجی، سی ڈا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) خواتین لڑکیوں کی سمگلنگ

دنیا بھر میں خواتین اورلڑکیاں بدستور انسانی سمگلنگ کا نشانہ بن رہی ہیں جس

میں اضافے کا ایک سبب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، خواتین کے خلاف

امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی کمیٹی ” سی ڈا “ CEDAW نے

اپنے ایک حالیہ اجلاس میں مرتب کردہ سفارشات میں یہ تبصرہ کیا ہے۔ کمیٹی نے

کہا ہے کہ کر ونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ

سمگلر ڈیجیٹل سمیت تمام جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، اس لئے انہیں

ناکام کرنے کیلئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی ضرور ت ہے-

=—= سوشل میڈیا انسداد خواتین، لڑکیاں سمگلنگ میں ساتھ دے، یواین او کمیٹی

اجلاس کے بعد کمیٹی کی ایک رکن ڈالیا لینارٹے نے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر

زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کی سمگلنگ روکنے کیلئے اپنے وسائل کا

استعمال کر کے انسانی خدمت میں ہاتھ بٹائیں، انہوں نے اس امر پر تشویش کا

اظہار کیا کہ سمگلنگ میں ملوث افراد اور ادارے بااثر ہونے کے باعث سزاﺅں

سے بچ نکلتے ہیں، کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے انسانی سمگلنگ کے شکار

افراد کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ سمگلنگ کی طرف دنیا کی

توجہ کم ہو گئی ہے-

=—= سمگلرزسوشل میڈیا خود کو چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں، سی ڈا

کمیٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو سمگلنگ کیلئے استعمال کرنے والے ادارے یا

افراد اپنے اہداف تک پیغام پہنچا کر اپنی شناخت کو خفیہ رکھ لیتے ہیں اور پکڑ

سے بچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اس کی وجہ سے متعدد ملکوں میں عالمی

سطح پر سائبر سپیس میں انسانی سمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

خواتین لڑکیوں کی سمگلنگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply