kpk u21 games 2020 195

انڈر 21 کے پی گیمز، خواتین تائیکوانڈو ایونٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے جیت لیا

Spread the love

پشاور(جتن آن لائن سپورٹس رپورٹر ) خواتین تائیکوانڈو

انڈر 21 خیبر پختونخوا گیمزمیں خواتین تائیکوانڈو ایونٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے 6 گولڈ، 2 سلور میڈلز اور 104 پوائنٹس کیساتھ جیت لیا، پشاور نے ایک گولڈ، تین سلور، تین برونز میڈلز اور 65 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ ہزارہ ریجن نے ایک گولڈ، چار سلور، ایک برونز میڈلز اور 62 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے انعامات تقسیم کئے انکے ہمراہ صدر صوبائی جوڈو ایسوسی ایشن مسعود احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: گومل یونیورسٹی کے ملازمین کٹے گی تنخواہ ، جانیئے کیوں؟

چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں 46 کے جی میں ڈی آئی خان کی مریم خالد نے گولڈ، ہزارہ کی حاجرہ نے سلور، پشاور کی اقصیٰ اور بنوں کی علیشہ نے برونز، 49 کے جی میں ڈی آئی خان کی حوریش ایشا نے گولڈ، ہزارہ کی امامہ نے سلور، سوات کی چاند اور پشاور کی وجیہہ نے برونز، 53 کے جی میں ڈی آئی خان کی میمونہ نصیر نے گولڈ، ہزارہ کی سیرت نے سلور، پشاور کی درخانئی اور مردان کی زہریٰ جمال نے برونز میڈیا حاصل کیا-

52 کے جی میں ڈی آئی خان کی الما شوپان نے گولڈ جیتا

52 کے جی میں ڈی آئی خان کی الما شوپان نے گولڈ، ہزارہ کی ہادیہ نعیم نے سلور، مردان کی فاطمہ اور کوہاٹ کی مریم نے برونز، 62 کے جی میں ڈی آئی خان کی عریبہ جاوید نے گولڈ، پشاور کی عائشہ شاہ نے سلور، کوہات کی وریشہ اور سوات کی بشریٰ نے برونز، 67 کے جی میں ڈی آئی خان کی رحمہ صاحبزادہ نے گولڈ، پشاور کی میمونہ نے سلور، ہزارہ کی حبا اور مردان کی نمرہ نے برونز میڈل جیتا-

انفرادی پومسے میں ہزارہ کی شفق نے گولڈ حاصل کیا

73 کے جی میں پشاور کی ثناء رشید نے گولڈ، کوہاٹ کی مروہ جاوید نے سلور، ڈی آئی خان کی ثانیہ اور سوات کی نبیلہ نے برونز، انفرادی پومسے میں ہزارہ کی شفق نے گولڈ، پشاور کی ستارہ جاوید نے سلور، پشاور کی ملیکہ محمود اور مردان کی فائزہ نے برونز میڈلز جیتے۔

خواتین تائیکوانڈو

Leave a Reply