Khalil-Ur-Rehman-Qamar Writer Poet

ڈرامہ”میرے پاس تم ہو” کا مقصد عورت کی تذلیل کرنا نہیں، خلیل الرحمان قمر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جتن آن لائن شوبز نیوز) خلیل الرحمان قمر

ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو” کے لکھاری اورہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے میرے پاس تم ہو کے تصور کی وضاحت کردی۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اس ڈرامے کا مقصد کسی عورت کی تذلیل کرنا نہیں ہے۔ مزید پڑھیں

حقوق نسواں کی آڑمیں خواتین کو گمراہ کرنیوالی عورتوں کو بے نقاب کیا

انہوں نے کہا کہ وہ 8 سال سے بہت سی ایسی خواتین کو دیکھتے آرہے ہیں کہ حقوق نسواں کے نام پر ہمارے معاشرے کی خواتین کو گمراہ کیا جا رہا ہے، انکا مقصد ایسی خواتین کو بے نقاب کرنا تھا جو ایسی حرکات کر کے سادہ لوح خواتین کی ہنستی بستی زندگی کو اجیرن بنا دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک فیملی پرسن ہیں- تمام خواتین کی عزت کرتے ہیں- وہ ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے درجے سے بہتر طور پر آگاہ ہیں۔

طالبات کا احتجاج، کنیئرڈ کالج میں خلیل الرحمن قمر سے گفتگو کی تقریب منسوخ

لاہور کے کنیئرڈ کالج فار ویمن نے ڈرامے ” میرے پاس تم ہو“ کے لکھاری خلیل الرحمن قمر کیساتھ گزشتہ روز بات چیت کا سیشن طالبات کے احتجاج پر منسوخ کردیاتھا۔ بات چیت کی تقریب کی منسوخی کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلی تھی اور مبینہ طور پر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی گئی تھی کہ خواتین یونیورسٹی میں ایسے فرد کی میزبانی نہیں کی جاسکتی جو خواتین کے حوالے سے مخالفانہ خیالات رکھتا ہو۔ یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے نام چھپانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبات کے احتجاج پر اس ایونٹ کو منسوخ کیا گیا۔

خلیل الرحمان قمر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply