خلیجی ممالک نے امریکہ کو سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دیدی

Spread the love

سعودی عرب(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں شامل

ممالک نے امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی

اجازت دے دی۔سعودی اخبار کے مطابق امریکا نے ایران کیخلاف خلیجی سمندری

حدود میں فوج تعیناتی کی اجازت مانگی تھی۔عرب اخبار الشرق الاوسط نے باخبر

ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے ایران سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنی

فوج خلیجی ملکوں اور ان کی سمندری حدود میں تعینات کرنے کی اجازت مانگی

تھی۔اس درخواست پر خلیج تعاون کونسل نے خلیجی پانیوں میں امریکی فوج کی

تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی ۔

Leave a Reply