بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں خلائی مخلوق اور امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں خلائی مخلوق اور امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

Spread the love

ممبئی، واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) خلائی مخلوق امریکی رپورٹ

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی کا ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت میں

خلائی مخلوق کو دیکھا ہے۔ دوسری طرف امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کا کہنا

ہے کہ انہیں فی الحال کوئی خلائی مخلوق یا کسی خلائی مخلوق کا کوئی خلائی

جہاز نہیں ملا-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی نے ایک ویڈیو

شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سڑک پر خلائی مخلوق کو دیکھا ہے۔

گزشتہ روز راکھی کی جانب سے ایک ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکارہ

کا کہنا ہے کہ دوستو میں ایک خلائی مخلوق بن گئی ہوں، میری آنکھوں کو دیکھیں

مجھ میں ایک طاقت آرہی ہے، کیا ہو گیا ہے مجھے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا

سکتا ہے کہ راکھی نے بظاہر یہ ویڈیو ایک نئے فیچر پر بنائی ہے جو کہ مداحوں

کو لطف اندوز ہونے کے لیے شیئرکی گئی ہے۔ اس سے قبل بھارتی ریاست جھاڑ

کھنڈ کے ڈیم پر مبینہ خلائی مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی

اور 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک چلتی ہوئی چیز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں نے کہا ہے کہ انہیں فی الحال کوئی خلائی مخلوق یا

کسی خلائی مخلوق کا کوئی خلائی جہاز نہیں ملا۔ یہ انکشاف انٹیلی جنس کی ایک

رپورٹ پر کیا گیا ہے، جو اسی ماہ امریکی کانگریس میں پیش کی جائیگی۔ امریکی

اخبار نے البتہ اس بارے میں گزشتہ روز ایک رپورٹ شائع کی جس میں حالیہ

برسوں میں ایسے تمام واقعات جن میں کسی خلائی جہاز کو رپورٹ کیا گیا تھا،

جس سے نہ رابطہ ہو سکا اور نہ ہی اس کی شناخت اور ساخت کا کوئی علم تھا،

وہ بظاہر کسی خلائی مخلوق کا نہیں تھا۔ رپورٹ کا کئی حلقوں میں بے تابی سے

انتظار کیا جا رہا تھا کیونکہ سازشی نظریات کے حامی کئی افراد اور حلقے یہ

کہتے آئے ہیں کہ زمین کے علاوہ بھی کائنات میں کہیں اور زندگی ہے اور اس

کے شواہد پر پردہ ڈالا جاتا رہا ہے۔

خلائی مخلوق امریکی رپورٹ

Leave a Reply