فرانسیسی سفیر ملک بدری

خطے کی بدلتی صورتحال، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب

Spread the love

خطے کی بدلتی صورتحال

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطے کی بدلتی صورتحال

کے جائزہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کر لیا ، جس میں

افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور خوض کرنے سمیت کئی اہم فیصلے کئے

جائیں گے ۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بجٹ منظوری کے فوری بعد پارلیمنٹ ہاو

¿س میں ہوگا جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ

بریفنگ دینگے۔ پاک بھارت تعلقات، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر کی صورتحال،

فضائی اڈے دینے کے امریکی مطالبے پر بھی غور ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز

پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام پارلیمانی جما عتو ں کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی

دعوت دےدی گئی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری خصوصی دعوت

پر اجلاس میں شریک ہونگے۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قر یشی، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری،

شوکت ترین، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان و دیگربھی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں قومی سلامتی

سے متعلق اہم امور پر مشاورت کے بعد فیصلے کیے جائیں گے جبکہ متعلقہ وزارتوں کے

سیکرٹریز اور مشیر قومی سلامتی میعد یوسف بریفنگ دیں گے۔

خطے کی بدلتی صورتحال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply