پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جے ٹی این آن لائن نیوز) خطرے کی گھنٹی

اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی نے کہاہے کہ پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے، جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کی سب سے کم تیاری کی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یواین ڈی پی کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی ترقی کی سطح، کمزور نظام صحت اور انٹرنیٹ تک محدود رسائی وہ عوامل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کی تیاری کم کی تھی۔

مسلمانوں سے اظہارنفرت ،کینیڈین ہندو شہری ملازمت سے فارغ

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دس ہزار افراد کے لیے نو اعشاریہ آٹھ فزیشنز، پانچ نرسیں اور ہسپتال کے صرف چھ بیڈز ہیں اور یہ کہ پاکستان صحت پر جی ڈی پی کا صرف دو اعشاریہ آٹھ فیصد خرچ کرتا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں ہر ہزار افراد کے لیے اوسطاپچپن بیڈز، تیس فزیشنز اور اکیاسی نرسز ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد ارباب اختیار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔اور سنجیدگی سے اس جانب توجہ دینی چاہیئے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔اور کرونا کے ٹیست کی تعداد بڑھائی جائے تا کہ کرونا کے اصلی کیسز کی تعداد کا پتہ چل سکے۔

خطرے کی گھنٹی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply