Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore

خصوصی میڈیکل بورڈ کا کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ

Spread the love

پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل خصوصی میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ،طبی ماہرین دو گھنٹے سے زائد وقت تک جیل میں موجود رہے جنہوںنے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کرنے سمیت نواز شریف سے بھی معلومات لیں، نوازشریف نے دل پر بھاری پن ، سینے پر درد اور پٹھوں میں کھچائوکی شکایت کی،میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ اور سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا جس کی روشنی میں نواز شریف کے آئند ہ علاج بارے فیصلہ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹر حامد شریف خان ، ڈاکٹر محمد طلحہ بن نذیر، ڈاکٹر شاہد حمید ، ڈاکٹر سجاد احمد ، بریگیڈئیر عبد الحمید صدیقی اور بریگیڈئیر عظمت پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت کے بعد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا۔خصوصی میڈیکل بورڈ محمد نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچا۔اس موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بورڈ کے دیگر اراکین کو نواز شریف کے دل کے عارضے کی ہسٹری سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے دل پر بھاری پن ، سینے پر درد اور پٹھوں میں کھچائوکی شکایت کی۔میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک تفصیلی طبی معائنے کے دوران نوازشریف کے مختلف ضروری ٹیسٹ بھی کیے جبکہ انکے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔میڈیکل بورڈنوازشریف کی صحت کے متعلق رپورٹ اور سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا جس کی روشنی میں نوازشریف کے آئندہ کے علاج کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply