خشوگی قتل پرامریکی سینیٹ میں منظور کردہ قرارداد کو مسترد کرتے ییں. سعودی عرب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کیخلاف امریکی سینیٹ میں منظور کردہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اس میں اختیار کئے گئے موقف کو بے بنیاد دعووں و ر الزاما ت پر مبنی اور اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے جس سے علاقائی و عالمی سطح پر سعو دی عرب کے کردار کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔سعودی وز ارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکی سینیٹ کا حالیہ کردار بے بنیاد الزا مات پر مبنی ہے جس میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا، بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا سعودی شہری جمال خشوگی کے قتل کے جرم کو پہلے ہی ریاست کی جانب سے قابل تکلیف قرار دیا گیا ہے اور یہ قتل سعودی عرب اور ا سکے اداروں کی پالیسی کا عکاس نہ ہی اسے انصاف کے تقاضوں سے ہٹایا جاسکتا ہے، جبکہ سعودی عرب امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم اوراس کیساتھ ہے ، ایک اتحادی اور دوست حکومت کے انتہائی قابل احترام ادارے کے ارکان کی جانب سے جو موقف اپنایا گیاہے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیاجاتا ہے ۔امریکہ کیساتھ ہمارے گہرے سٹرٹیجک،سیاسی ،اقتصادی اورسکیوررٹی تعلقا ت ہیں جو دونوں ممالک اورعوام کے مفاد میں کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،سعودی وزیر خارجہ نے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ اس قسم کے الز ا مات سے خطے،عرب اور مسلم دنیا کیساتھ ساتھ عالمی برادری میں مملکت کے سرکردہ کردار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سعودی عرب نے فوجی ، سکیوررٹی ،مالیاتی امداد کو روکنے اور دہشتگرد نظریات سمیت تمام شعبوں میں انسداد دہشت گرد ی کوششوں میں سرفہرست کردار ادا کیاہے جس کے آئی ایس آئی ایس،القاعدہ اور دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے میں بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں معصوم لوگوں کی جانیں محفوظ ہوئی ہیں جبکہ سعودی عرب نے ایران کے بڑے عزائم کامقابلہ کرنے میں بھی امریکہ کا ساتھ دیا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply