خشوگی قتل،اقوام متحدہ کی رپورٹ بے بنیاد،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ

عادل الجبیر نے جمال خشوگی کے قتل پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار

دیدیا۔عرب میڈیا کے مطابق انکامزید کہنا تھا اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کچھ نیا

نہیں، یہ باتیں پہلے ہی میڈیا پر آچکی ہیں ،رپور ٹ میں لگائے گئے بے بنیاد

الزامات رپورٹ کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے اپنی غیر پابند

رپورٹ میں پہلے سے میڈیا میں شا ئع اور نشر شدہ اشاعت کا اعادہ کیا ہے، اس

وقت سعودی عرب میں جمال خشوگی قتل کیس کی تحقیقات اور ملوث مشتبہ افراد

کیخلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ سعودی عدلیہ کیس میں مکمل بااختیار مجاز

اتھارٹی ہے اور وہ مکمل آزادی کیساتھ کام کررہی ہے۔خیال رہے واشنگٹن پوسٹ

کیلئے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خشوگی گزشتہ سال 2 اکتوبر

کو استنبول میں سعودی سفارتخانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کیلئے گئے

تھے، جہاں انہیں قتل کر دیا گیا۔بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی

سعودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے قتل کی تحقیقات کرنے

کی درخواست کی تھی۔

Leave a Reply