خسرہ وبا پھیل گئی

محکمہ صحت کی غفلت سے خسرہ کی وبا پھیل گئی،6معصوم جاں بحق

Spread the love

خسرہ وبا پھیل گئی

جیکب آباد(جے ٹی این آن لائن) جیکب آباد میں محکمہ صحت کی غفلت سے خسرہ کی وبا ء پھیل

گئی،6معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے ،ضلع میں 140بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا،ویکسینٹر

بروقت ٹیکے لگاتے تو خسرہ کی وبا ء نہ پھیلتی ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں محکمہ

صحت کی غفلت سے خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے وبا ء سے جیکب آباد ،ٹھل اور گڑھی خیرو

میں140سے زائد بچے بر وقت ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے خسر ہ میں مبتلا ہو گئے جبکہ سائرہ

سومرو ،نو راحمد ،برکت ،فہد علی ،حکیم اور محمد رمضان سمیت 6بچے اس وبا سے فوت ہو چکے

ہیں ،جیکب آباد کے علاقے دستگیر کالونی ،لاشاری محلہ ،گڑھی چنڈ ،رمضان پور ،قادر پور ،ناوڑا

،احمد پور ،دستی ،موچی بستی ،تحصیل ٹھل کے دین پور ،بلوچ آباد ،گڑھی حسن ،مصر ی پور ،شیر

واہ ،مبارکپور،تاجو کھوسو ٹھل ٹواور گڑھی خیرو کے علاقے علن پور،خدا آباد،محمد پورمیرانپور

میں خسرہ کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ویکیسنیٹر کی جانب سے بروقت بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے

حفاظتی ٹیکے نہ لگانے کی وجہ سے ضلع میں خسرہ کی وبا پھیلتی جارہی ہے، ویکسینیٹرز مختلف

علاقوں میں جا کر حفاظتی ٹیکے لگانے کی ڈیوٹی نہیں کرتے اور دس روز سے پورے ضلع میں پیدا

ہونیوالے معصوم بچوں کو مختلف جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ای پی آئی پروگرام کے تحت

حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے ،جو قابل تشویش ہے اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد ڈا کٹر

عبدالغفار رند سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا جیکب آباد میں خسرہ کی وجہ سے صرف تین اموات

ہوئی ہیں جبکہ 122خسرہ کے کیس رپو ر ٹ ہوئے ہیں، ویکسینیٹرز ایک ماہ سے احتجاج پر ہیں جس

کے باعث یہ مسائل ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر ز کی مدد سے متاثرہ علاقے کو ویکسینیٹ کیا گیا ،اب

صورتحال بہتر ہے ۔

خسرہ وبا پھیل گئی

Leave a Reply