361

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے خسروبختیار کا مخبرنکلنے پرمعطل

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خسروبختیار کا مخبر

چینی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے 25اپریل تک تحقیقات مکمل نہ ہونے پرمذید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کے چیئرمین واجد ضیاء کی سربراہی میں کمیشن نے گندم سکینڈل کی تحقیقات تو مکمل کر لی ہیں

اسلام آباد، ایک ہی خاندان کے 7افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مگر چینی سکینڈل کی تحقیقات ابھی باقی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اس تحقیقاتی کمیشن کو 25 اپریل تک کا وقت دیا گیا تھا جس پر کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی درخواست پر مزید 10روز کا وقت مانگ لیا ہے ۔

دوسری طرف شوگر انکوائری کمیشن میں شامل رکن سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر معلومات لیک کرنے کا الزام تھا، ابتدائی تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کا افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا،

ابتدائی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ خسرو بختیار کی شوگر مل سے متعلق غلط معلومات دیکر انکوائری کمیشن کو گمراہ کرتا رہا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر انکوائری کمیشن کی معلومات مخدوم خسرو بختیار کو فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔

دیگر افسران اور متعلقہ افسر کی معلومات میں فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سجاد باجوہ کی حرکت سامنے آنے پر انکوائری کمیشن میں شامل دیگر افسروں کی مانیٹرنگ بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف شوگر انکوائری کمیشن میں شامل رکن سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر معلومات لیک کرنے کا الزام تھا، ابتدائی تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کا افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا،

ابتدائی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ خسرو بختیار کی شوگر مل سے متعلق غلط معلومات دیکر انکوائری کمیشن کو گمراہ کرتا رہا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر انکوائری کمیشن کی معلومات مخدوم خسرو بختیار کو فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔

خسروبختیار کا مخبر خسروبختیار کا مخبر

اپنا تبصرہ بھیجیں