خرگوش کے جین سے ماحول دوست پودا تیار

Spread the love

کمرے کے اندر رکھے جانے والے بعض پودے ہوا کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ ایک کمرے میں ایک درجن سے زائد پودے ہوں۔ اب ماہرین نے خرگوش کے تبدیل شدہ ایک جین کو ایک خاص پودے میں داخل کرکے اسے اس قابل بنایا ہے کہ وہ فضا سے کلوروفارم اور بینزین جذب کرسکتا ہے۔یونیورسٹی آف واشنگٹن نے ایک خاص جین کا مصنوعی (تجربہ گاہی) ورڑن تیار کیا ہے جو خرگوش سمیت دیگر ممالیوں اور انسانوں میں بھی ایک پروٹین بناتا ہے جسے سائٹو کروم پی 450 2 ای آئی جین بناتا ہے۔ یہ بینزین کو فینول اور کلوروفارم کو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کلورائیڈ آئن میں تبدیل کرتا ہے۔ عموماً یہ پروٹین جگر میں پایا جاتا ہے ہے تاہم یہ اپنی استعداد کے باوجود زہریلے فضائی مرکبات کو انسانی جسم میں ختم نہیں کرسکتا۔سائنسدانوں نے ایک طرح کے بیل نما پودے آئیوی (Ivy) میں ٹو ای آئی جین داخل کیا تو پودے کا ہر حصہ اسے تیار کرنے لگا۔ تجربہ گاہ میں پودے کو ایک شیشے کی نلکی میں رکھا گیا جس میں بینزین اور کلوروفارم شامل تھا۔ اسی طرح جینیاتی تبدیلی سے گزارے بغیر پودوں کے ساتھ بھی ایسا کیا گیا۔گیارہ روز بعد ماہرین نے دیکھا کہ جس آئیوی پودے میں ٹو آئی ای جین شامل کیا گیا تھا اس نے کلوروفارم کی 82 فیصد مقدار صرف تین دن میں کم کردی جبکہ دوسرا پودا زہریلے مرکبات کو ایک فیصد بھی کم نہ کرسکا۔ جینیاتی تبدیل شدہ پودے نے اٹھ روز میں بینزین کی مقدار 75 فیصد تک کم کردی۔

Leave a Reply