سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

ختم نبوت قانون پرسمجھوتا نہیں ہو گا، عمران خان

Spread the love

ختم نبوت قانون پر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا

فیصلہ کیا ہے، وزیرعظم عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت ؐ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا، اقلیتوں

کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے

کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جی ایس پی پلس

اسٹیٹس کے متعلق اجلاس ہوا۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کا

معاملہ زیربحث آیا، اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت

کی گئی۔ اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق

کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔۔ اجلاس میں رائے دی گئی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین

رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو

یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر غور ہوگا اور قرارداد کی روشنی میں

اہم فیصلے کئے گئے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply