خبیرپختونخوا میں چپس، پاپڑ، چُورن و دیگر ناموں سے بچوں میں زہر بانٹنے لگی

خبیرپختونخوا میں چپس، پاپڑ، چُورن و دیگر ناموں سے بچوں میں زہر بٹنے لگی

Spread the love

پشاور(خصوصی رپورٹ، عمران رشید خان) چپس، پاپڑ، چُورن

Journalist Imran Rasheed

صوبے خیبر پختونخوا میں انتظامیہ کی غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے جگہ

جگہ چھوٹی بڑی دکانوں اور سٹالوں پر کھلے عام ناقص، مضر صحت چپس،

پاپڑ اور چورن سمیت دیگر نام پر بچوں میں زہر فروخت جاری ہے، بار ہا

نشاندہی کے باوجود بھی متعلقہ حکام نوٹس لینے اور کارروائی کرنے سے

گریزاں ہیں، عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے فوری

اصلاح احوال، بچوں میں موت اور بیماریاں بانٹنے والے افراد کو سخت سے

سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کا

قبلہ بھی درست کرکے کی پرزور اپیل کی ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق ایک عوامی سروے میں معلوم ہوا ہے کہ صوبہ بھر اور

خاص طور پر چارسدہ، مردان، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور دیگر

شہروں میں مختلف ناموں پر مضر صحت اور مضر صحت اجزاء سے چپس،

پاپڑ اور چورن تیار کئے جا رہے ہیں اور پھر دھڑلے سے کھلے عام فروخت

کئے جا رہے ہیں، جنہیں کھانے والے بچوں کی بڑی تعداد مختلف امراض میں

مبتلا ہو رہی ہے، بلکہ غیر معیاری اشیاء کئی ایک معصوم بچوں کی موت کا

بھی موجب بن رہی ہیں-

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سروے کے دوران معلوم ہوا چونکہ یہ تمام کارخانے صوبے بھر کے دیہات اور

ایسے علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں جو قانون کی نظروں سے اوجھل ہیں، اس

لئے وہ گرفت میں نہیں آتے علاوہ ازیں یہ کارخانے اپنے اپنے برانڈ کے چپس

اور پاپڑ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں موجود بڑی بڑی مارکیٹوں میں قائم ہول

سیل ڈیلر ز کو کھلم کھلا فراہم کرتے ہیں، جہاں سے ان کی سپلائی دوسرے

علاقوں کو جاتی ہے، اور وہاں پر موجود چھوٹے دکاندار یہ تمام چیزیں سرکاری

اور نجی تعلیمی اداروں سمیت بچوں کو بیچتے ہیں- چارسدہ، مردان، صوابی،

ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور کے سماجی حلقوں نے فوڈ حکام اور ضلعی

انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص چپس اور پاپڑ سمیت دیگر ناقص کھانے

پینے کے اشیاء بنانے والے کارخانوں کے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کر

کے نئی نسل کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

چپس، پاپڑ، چُورن ، چپس، پاپڑ، چُورن ، چپس، پاپڑ، چُورن ، چپس، پاپڑ، چُورن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply