خبردار، ہوشیار، ہیکرزسے بچائوکیلئے گوگل کروم برائوزر اپ ڈیٹ کرلیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ گوگل کروم برائوزر استعمال کرتے ہیں تو

اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں کیونکہ گوگل کے ایک عہدیدار کی طرف

سے اس حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ میل آن لائن کے

مطابق گوگل کمپنی کے سرکردہ سکیورٹی انجینئر جسٹن شوا نے صارفین کو متنبہ

کیا ہے کہ ’’گوگل کروم برائوزر کے پرانے ورژنز میں ایک ایسا بگ (Bug)ہے

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکر باآسانی آپ کا کمپیوٹر ہیک کر سکتے ہیں چنانچہ

فوری طور پر اپ ڈیٹ کرکے گوگل کروم برائوزر کا نیا ورژن انسٹال کر

لیں۔‘‘جسٹن شوا نے یہ تنبیہ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں

مزید لکھا ہے کہ ’’کروم کا ایک جزو ہے جس کا نام ’فائل ریڈر‘ ہے۔ صارفین

کروم پر جو ویب سائٹس وزٹ کرتا ہے یہ جزو اس کے کمپیوٹر پر ان ویب

سائٹس کا ایکسیس ڈیٹا سٹور کرتا جاتا ہے۔ کروم کا یہی وہ حصہ ہے جوپرانے

ورژنز میں ہیکرز کے نشانے پر ہے۔ ‘‘

گوگل کروم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply