خان پورڈیم انتہائی حد تک بھر گیا،راولپنڈی نالا لئی کے باسیوں کو ہائی الرٹ جاری

Spread the love

خانپور،راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن) خان پور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد

کو پہنچ گئی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے

گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خان پورڈیم میں پانی کی آمد 496 مکعب فٹ فی سکینڈ

ہے، اسپل وے کھول کر ڈیم سے6500 کیوسک اضافی پانی کااخراج شروع کر

دیا گیا واضح رہے خان پور ڈیم کا انتہائی لیول 1982 فٹ ہے۔ دوسری جانب خان

پورڈیم پانی کے والو کھولنے سے نالہ لئی میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ مساجد

میں اعلانات کرکے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی

ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے بتایا شہریوں کو خوفزدہ

ہونے کی ضرورت نہ سیلاب کا کوئی خدشہ، کسی بھی حکومتی ایمرجنسی

ادارے کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی الرٹ جاری نہیں ہوا۔ خان پور ڈیم کا

اضافی پانی نالہ لئی میں نہیں گرتا یہ خیبر پختنوخوا میں گرتا ہے۔

Leave a Reply