خانہ کعبہ کو غسل

آب زم زم اور عرق گلاب سے خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا

Spread the love

خانہ کعبہ کو غسل

مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) نئے اسلامی سال کے استقبال کے حوالے سے غسل کعبہ

کی تقریب ہوئی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن

عبدالعزیز کی جانب سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا غسل کعبہ کی تقریب میں مکہ

مکرمہ کے نائب امیر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔ اس سال تقریب کورونا

وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوئی۔ سکیورٹی کے

سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن زائرین کا طواف معمول کے مطابق جاری رہا، گورنر مکہ

مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کعبہ شریف کو اندر سے عرقِ گلاب اور آبِ زمزم سے غسل دیا، اس

موقع پرحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس ، کلید برداران اور ممتاز علماء

نے بھی شرکت کی۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کعبہ شریف کو اندر سے عرقِ گلاب

اور آبِ زمزم سے غسل دیا، اس موقع پرحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس ،

کلید برداران اور ممتاز علماء نے بھی شرکت کی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply