خالصتان جھنڈا لہرا دیا

بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں کا لال قلعے پر دھاوا، خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

Spread the love

خالصتان جھنڈا لہرا دیا

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں

اور اس دوران مشتعل کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو

توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور مظاہرین نے لال

قلعہ پر دھوا بول کر عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق

بھارتی پنجاب کے کسان مودی سرکار کی متنازع زرعی پالیسی کے خلاف 3 ماہ

سے نئی دہلی کے سرحدوں پر سراپا احتجاج تھے اور بھارت کے یوم جمہوریہ

کے موقع پر جب نئی دہلی میں سخت سیکیورٹی نافذ رہی اور اہم تقریبات کا انعقاد

کیا گیا ہے، مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت

کے اندر داخل ہوگئی۔کسان مظاہرین کی منزل لال قلعہ عمارت تھی جس تک

پہنچنے سے روکنے کے لیے دہلی پولیس نے شہر بھر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں

اور بڑی تعداد میں نفری تعینات تھی تاہم یہ تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں

اور کسانوں کی ٹریکٹر ریلی لال قلعہ تک پہنچ گئی۔ مظاہرین شدید نعرے بازی

کرتے ہوئے لال قلعہ کے گنبد پر چڑھ گئے اور خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔کسانوں

کی ٹریکٹر ریلی کو روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی

شیلنگ بھی کی تاہم کسانوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ مشتعل کسان ظالمانہ زرعی

پالیسی پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراو? بھی

کیا گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ اور دنیا کی سب سے بڑی

جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں بے دریغ ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا

اور کسانوں کے حق میں سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کردیا گیا۔کسان ریلی

میں شمولیت کے بھارت بھر سے مظاہرین نئی دہلی میں جمع ہوئے تھے جن میں

سے زیادہ تعداد بھارتی پنجاب کے کسانوں کی ہے جن کا تعلق اقلیتی برادری سکھ

سے ہے اور اس اہم مسئلے پر بھی مودی سرکار نے ہندو جنونیوں کی مدد حاصل

کرنے کی کوشش کرکے حالات خراب کردیئے تھے۔واضح رہے کہ مودی سرکار

نے گزشتہ برس ستمبر میں تین نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے جن کے تحت

اناج کی سرکاری منڈیوں تک نجی تاجروں کو رسائی دیدی گئی، اناج کی مقررہ

سرکاری قیمت کی ضمانت کے نظام کو ختم اور کنٹریکٹ کھیتی کا نظام شروع کیا

گیا تھا۔

خالصتان جھنڈا لہرا دیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply