khalid mehmood and salim malik jtnonline

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، سابق کپتان سلیم ملک کے انکشافات

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز ) خالد محمود سلیم ملک

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے فکسنگ سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے، کہ پاکستان کے 1999ء ورلڈ کپ کے تین میچز مشکوک تھے، ایسا لگا کہ ان شکستوں کے پیچھے دال میں کچھ کالا تھا، فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف ہماری ٹیم بہت خراب کھیلی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کا مزید کہنا تھا، کہ عطا الرحمن نے ان کے سامنے اعتراف کیا کہ وسیم اکرم نے انہیں فکسنگ کیلئے تین لاکھ دیئے، مگر ڈر اور خوف کے باعث وہ بعدازاں سچ بول کر مکر گئے۔

——————————————————————————-
یہ بھی ضرور پڑھیں : میچ فکسکنگ، عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد
——————————————————————————-
ٹیم کی قیادت کیلئے وسیم اور وقار نے گروپ بنا رکھے تھے، سلیم ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے بھی انکشاف کیا ہے کہ جس وقت مجھے کپتان بنایا گیا، اس وقت ٹیم میں سیاست تھی، وسیم اکرم اور وقار یونس کے گروپ بنے ہوئے تھے، اور یہ دونوں کپتان بننا چاہتے تھے۔اپنے ایک انٹرویو میںسابق کپتان کا کہنا تھا، کہ میں 2008ءمیں تاحیات پابندی کےخلاف کیس جیت چکا ہوں۔ جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ میں دیگر کرکٹرز بھی شامل ہیں ،اور جن کرکٹرز نے جرمانے دیے، ان کو بورڈ میں عہدے دیے جارہے ہیں۔ میرے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جار ہا ہے؟ میں 10 سال کورٹ میں کیس لڑنے کے بعد کلیئر ہوا ہوں۔ پی سی بی کے سوالات مجھے نہیں ملے، میں نے پی سی بی سے وہ سوالات مانگے ہیں، جو انہوں نے مجھ سے کیے ہیں۔سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جس وقت مجھے کپتان بنایا گیا، اس وقت ٹیم میں سیاست تھی، وسیم اکرم اور وقار یونس کے گروپ بنے ہوئے تھے ،اور یہ دونوں کپتان بننا چاہتے تھے۔

قارئین : ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزیدکہنا ہے کہ کپتان بننے کے بعد انہوں نے میچز جیتنا شروع کیے تو سب ان کےخلاف اکھٹا ہوگئے۔ جس جس نے مجھ پر الزام لگائے، آج وہ سب کہتے ہیں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی، اور غلط کیا گیا۔خیال رہے گزشتہ دنوں سلیم ملک نے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کی حامی ،بھرتے ہوئے 19 سال بعد قوم سے معا فی مانگی تھی۔اس سے قبل انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ محمد عامر اور شرجیل خان کی طرح انھیں بھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے۔

خالد محمود سلیم ملک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply