khabar aai Hy jtnonline

خاتون پیشی پر آئے ملزم ساتھی کیلئے کولڈرنک کی بوتل میں شراب لے آئی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) خاتون ملزم ساتھی شراب

دل تو دل ہے، کسی پہ بھی آ جاتا ہے اور جب ایک بار کسی پر آ جائے تو نہیں

دیکھتا کیا ہو گا، پھر سب کچھ کر گزرنے کی ٹھان لیتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ

گزشتہ روز سیشن عدالت میں دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون ملزمہ شمع بھینا

ساتھی ملزم کی پیشی کے موقعہ پر اس کی خواہش پوری کرنے کیلئے کولڈ ڈرنک

کی بوتل میں شراب لے آئی اور ججز گیٹ سے داخل ہو گئی، تاہم ڈیوٹی پر متعین

پولیس نے شراب سمیت خاتون کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نے اعتراف کیا وہ اپنے

ساتھی ملزم کیلئے شراب لائی، اسکا ساتھی شراب پیتا ہے، اس نے کہا تھا تھوڑی

سی لے آنا چھپ کر پی لوں گا۔ انسپکٹر مبشراعوان کے مطابق ملزمہ خاتون شفیق

آباد کی رہائشی ہے جبکہ اسکا ساتھی پیشی پر آیا ہوا تھا، ملزمہ کو تھانہ اسلامپورہ

کے حوالے کر دیا گیا۔

=–= خواتین سے متعلق مزید ایسی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دریں اثناء سیشن کورٹ کے باہر سے 17 سالہ کرائے کا قاتل بھی گرفتار کیا گیا،

ملزم محمد حسن قتل کرنے کیلئے سیشن عدالت کے باہر کھڑا تھا۔ ملزم نے اپنے

جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا مجھے قتل کرنے کیلئے رقم دی گئی

تھی۔ ملزم ججز گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس سے نائن

ایم ایم پسٹل اور دس گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس ملزم کو بھی تھانہ اسلامپورہ

منتقل کردیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائیگی۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی دارالحکومت

لاہور میں 2019ء کے مقابلے میں 2020ء کے پہلے ماہ جنوری میں جرائم کی

شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ

جنوری 2020ء میں لاہور کے مختلف تھانوں میں 6 ہزار مقدمات درج کیے گئے،

شہر میں 28 افراد کو قتل کیا گیا۔ 3374 ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں

رونما ہوئیں۔ جن میں کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موٹر

سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے شہری محروم ہو گئے۔ پولیس کے اعداد و

شمار کے مطابق 2019ء کے پہلے ماہ جنوری میں 4800 مقدمات درج کیے گئے

تھے جو رواں ماہ جنوری 2020ء کے مقابلے میں کم تھے۔

خاتون ملزم ساتھی شراب

Leave a Reply