خاتون مفتی اورنکاح خواں بن سکتی ہے،مشیرسعودی ایوان شاہی

Spread the love

مشیر ایوان شاہی و رکن سربرآوردہ علماء بورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے خاتون نکاح خواں، وثیقہ نویس اور مفتی بن سکتی ہے۔ وہ سربرآوردہ علماء بورڈ کی رکن بھی ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے قتل کے مقدمات میں خاتون کی شہادت کو غیر معتبر قرار دینے اور خاتون کیلئے سرپرست کی فرضیت سے متعلق شکوک و شبہات اور نکتہ چینیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نکاح خواں ہوسکتی ہے۔ اس میں قباحت نہیں۔امہات المومنین فتوے دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے خواتین پر متعدد پابندیوں کے شرعی جواز مدلل شکل میں پیش کئے۔

Leave a Reply