Sonya_Deville_Wrestler

چاہت کی خاطر مداح کی معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سونیا ڈیول کو اغواء کرنے کی ناکام کوشش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فلوریڈا (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) خاتون ریسلر سونیا ڈیول

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار سونیا ڈیول کے گھر میں گھس کر انکو اغواء کرنے

کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا- پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو

پسند کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی سعودی خاتون فٹبال ریفری کا ہدف
———————————————————————

Sonya Deville WWE Wrestler2

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی سٹار خاتون ریسلر کو اغوا کرنے ان کے

گھر پہنچنے والا ان کا مداح پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر

لیا، 24 سالہ فلپ اے خاتون ریسلر کا زبردست شیدائی ہے۔ کیلیفورنیا پولیس کے

مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار سونیا ڈیول کے گھر میں گھس کر اغوا کرنے کے

الزام میں لوٹس فلا کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے، جس گھر سے گرفتاری

کی گئی ہے وہ سونیا ڈیول کے نام ہے۔

ملزم فلپ 8 مہینے سے واردات کی منصوبہ بندی کررہا تھا، پولیس
———————————————————————

ذرائع کے مطابق چوبیس سالہ فلپ اے پچھلے آٹھ مہینوں سے اس اغواء کی

منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ وہ خاتون ریسلر کو ایک طویل عرصہ سے سوشل میڈیا

پر فالو کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق فلپ آدھی رات کو سونیا ڈیول کے گھر میں

کھڑکی کا شیشہ کھول کر اندر گھسا تو ایمرجنسی الارم بج گیا، جس کی آواز

سننے کے بعد گھر میں موجود افراد نے فلپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر

دیا۔

فلپ سونیا کے پیچھے پاگل تھا وہ انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتا تھا
———————————————————————

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فلپ سونیا کے پیچھے پاگل تھا وہ انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتا تھا- پولیس کو اس کے ٹوئٹر اکائونٹ سے اندازہ ہوا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار کو کافی پسند کرتا تھا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خاتون ریسلر سونیا ڈیول

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply