شوہر کا ساتھ ہونے پر خاتون تحفظ محسوس کرتی ہے ، نادیہ خان

Spread the love

خاتون تحفظ محسوس کرتی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) نامور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ شوہر کا ساتھ ہونے پر

خاتون تحفظ محسوس کرتی ہے اور اسے کسی طرح کا کوئی فکر نہیں ہوتا ،میاں بیوی واقعی ایک

گاڑی کے دو پہیے ہیں اوراگر زندگی کی گاڑی کو چلانا ہے تو ان میں توازن بر قرار رکھنا پڑتا

ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے کہا کہ جب والد کی سرپرستی تھی تو مجھے دنیا کی کوئی فکر

نہیں ہوتی تھی او رکوئی بھی کام ہوتا تھا تو میں یہی کہتی تھی ابو ہیں ناں،اب جب شوہر کا ساتھ ہے

تو بھی تحفظ کا احساس ہوتا ہے اور کوئی بھی مشکل ہو تو دل سے یہی آواز آتی ہے کہ فکر نہ کرو۔

نادیہ خان نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے اور یہ خوشگوارزندگی گزارنے

کیلئے بہت ضروری ہے ،خدا کا شکر ہے خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہوں اورمیری سب کے لئے

یہی دعا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ڈسپلن کے حوالے سے بہت سخت ہیں اس لئے پورے گھر

میں ڈسپلن کاماحول نظر آتا ہے اور میرے خیال میں ہر گھر میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔

خاتون تحفظ محسوس کرتی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: