خاتون اوّل کا دورہ

خاتون اوّل کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

Spread the love

خاتون اوّل کا دورہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) خاتون اوّل بشریٰ عمران نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا

دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول نے ہسپتال میں ز یر علاج

مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔ فرح خان بھی فلاحی کاموں میں خا تون اول کے شانہ بشانہ ہیں۔

خاتون اول بشریٰ عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ریسرچ

سینٹر میں ا سلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی

جائیگی۔بشریٰ عمران نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ر یسر چ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور

کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و

ٹیکنا لو جی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائیگی۔ مختلف مذا ہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر

لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ خا تو ن اول بشریٰ عمران کا طلبہ کیلئے

بھی تاریخی اقدام، وزیراعظم کی اہلیہ نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔ سٹوڈنٹس کیساتھ زندگی

کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہوسکیں گے، ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی

سکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائیگا۔ خاتون اول کی کاوشوں سے سینٹر

کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائیگا۔ریسرچ سینٹر میں لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن،

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی و دیگر قومی و بین الا قو ا می تعلیمی اداروں کیساتھ آن لائن پورٹل اور

مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ لاہور میں ہونیوالی تقریب میں ممتاز شخصیات اور طالبات کی

بڑی تعداد شریک ہوئی۔ریسرچ سنٹر میں طلبا و طالبات کی ملکی و غیر ملکی جامعات میں داخلہ اور

سکالرشپ کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز

پورٹل قائم کیا جائیگا جبکہ تما م سنٹرز میں رہنمائی مرکز کاؤ نٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جس

سے لاکھوں طلبا و طالبات مستفید ہو سکیں گے۔ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر خاتون اول کے اس

ویژن کا عکاس ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں صوفی ازم اور جدید سائنس آف ٹیکنالوجی پر

ریسرچ کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ خاتون اول علم کے فروغ کیساتھ ساتھ پناہ گاہوں سمیت مختلف

فلاحی منصوبوں کی بھی سرپرستی کر رہی ہیں۔

خاتون اوّل کا دورہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply