oh my God jtnonline 162

حیض والی بیوی کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے والا شوہر ” کتا “

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی (جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) حیض والی بیوی شوہر

بھارتی ریاست گجرات کے بھوج شہر کے شری سہاجانند گرلز انسٹی ٹیوٹ (ایس ایس جی آئی) میں خواتین اساتذہ کی جانب سے طالبات کی ماہواری چیک کرنے کیلئے ان کے زیر جامہ اتروانے کے رونما ہونیوالے ہتک آمیز واقعہ کے بعد کالج کو چلانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی ) کی اتحادی انتہا پسند ہندوتنظیم ”سوامی نرائن “ کے سربراہ کا خواتین سے متعلق انتہائی تضحیک آمیز بیان سامنے آیا گیا-

مزید پڑھیں : جائیں تو جائیں کہاں؟ مودی کے دیس کی ستائی ناریوں کی دہائی

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوج کے شری سہاجانند گرلز انسٹی ٹیوٹ (ایس ایس جی آئی) کو چلانے والی ہندوانتہا پسند جماعت” سوامی نرائن“ کے سربراہ سوامی کرشنا سوا روپ داس نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ اگر کوئی بھی شوہر حیض والی بیوی کے ہاتھ سے بنا کھانا کھائے گا تو وہ اگلے جنم میں ” کتا “ بن کر پیدا ہوگا- مذہبی پیشوا سوامی کرشنا سوا روپ داس کے مذکورہ بیان کی خبر شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے دیے گئے متنازع اور خواتین کیلئے انتہائی تضحیک آمیز بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی- سوامی کرشنا سوا روپ نے متنازع بیان گجراتی زبان میں دیا-

متنازع بیان کی ویڈیو بھوج کالج کی طالبات کی ماہواری جانچنے کے بعد وائرل

سوامی کرشنا سوا روپ کے مذکورہ متنازع بیان کی ویڈیو بھوج کالج کی طالبات کی ماہواری جانچنے کے بعد وائرل ہوئی کیونکہ مذکورہ کالج ان ہی کی سرپرستی میں چلتا ہے- مذہبی مجمع سے خطاب میں انہوں نے مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ جتنا جلد ہو سکے وہ اپنے لیے کھانا بنانا سیکھ جائیں، کیونکہ اگر وہ یوں ہی ماہواری والی خاتون کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاتے رہیں گے تو اگلے جنم میں وہ جانور بن کر پیدا ہوں گے- سوامی کرشنا سوا روپ کا مزید کہنا تھا کہ حیض والی خاتون کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے والا شوہر جہاں اگلے جنم میں ”کتا“ بن کر پیدا ہوگا، وہیں ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے والے دوسرے مرد ’’بیل’‘ بن کر پیدا ہوں گے-

میری بات کوئی نہ مانے پرواہ نہیں مگر ہندو مقدس کتابوں میں یہ درج

انہوں نے اپنے خطاب میں لوگوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ ان کی باتوں پر یقین نہیں کرتے تو نہ کریں، انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں، مگر وہ انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ یہ سب باتیں ہندو مذہب کی مقدس کتابوں میں لکھی ہوئی ہیں، اور وہ ان کتابوں کا پیغام ان پر پہنچا رہے ہیں، ہندو مذہبی رہنما کے خواتین سے متعلق تضحیک آمیز بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر سخت تنقید اورمطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی مذہبی تنظیم کی سرپرستی میں چلنے والے لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کو حکومت اپنی تحویل میں لے-

پرنسپل بھوج کالج سمیت 4 ملازم گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بھارتی ریاست گجرات کے بھوج شہر کے شری سہاجانند گرلز انسٹی ٹیوٹ (ایس ایس جی آئی) کی اعلی‌ٰانتطامیہ کے حکم کے بعد 2 روز قبل اساتذہ نے کالج کی 68 نوجوان طالبات کا لباس اتارکر ان کی ماہواری کی جانچ کی تھی اور واقعے کی رپورٹس میڈیا میں آنے پر پولیس نے کالج کی ملازمین کو گرفتار کرلیا تھا- گرفتار ہونیوالوں میں کالج کی پرنسپل اور ٹیچر بھی شامل ہیں، طالبات کی ماہواری چیک کرنے کیلئے ان کے زیر جامہ اتروانے پر پولیس نے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، جبکہ گرفتار کالج کی پرنسپل اور استاد سمیت 4 خواتین ملازمین کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا-

دوران ماہواری طالبات کیلئے کالج میں انتہائی سخت قواعد و ضوابط

شری سہاجانند گرلز انسٹیٹیوٹ (ایس ایس جی آئی) کالج میں ریاست کے دیہی علاقوں کی طالبات پڑھتی ہیں اور اس کالج میں لڑکیوں کی ماہواری کے حوالے سے سخت قوانین نافذ ہیں- کالج کے قواعد و ضوابط کے مطابق کوئی بھی لڑکی ماہواری کے ایام میں کلاس میں نہیں آئیگی- اگر کلاس میں آ جائے تو وہ عام طالبات کیساتھ نہیں بلکہ سب سے الگ اور کلاس کے آخر میں بیٹھے گی- اسی طرح ضوابط کے مطابق طالبات ماہواری میں اپنی ساتھی طالبہ کو بھی ہاتھ نہیں لگا سکتیں- کھانے کے اوقات میں بھی ماہواری میں طالبات سب سے الگ ہو کر کھائیں گی اور اپنے کھانے کے برتن خود دھوئیں گی-

زیرجامے اتروانے کا واقعہ 2 ماہ سے ماہواری رپورٹ نہ کروانے پر پیش آیا

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کالج کے ہاسٹل میں ایک رجسٹر مختص ہے جس میں طالبات کی ماہواری سے متعلق تفصیلات درج کی جاتی ہیں تاکہ کالج انتظامیہ طالبات کی شناخت کرسکے- گزشتہ 2 ماہ سے کسی بھی طالبہ کی جانب سے اپنا نام رجسٹر میں درج نہ کرنے پر اساتذہ نے پرنسپل کو شکایت کی جس کے بعد انتظامیہ نے تمام طالبات کی ماہواری جانچنے کا حکم دیا تھا-

یہ بھی پڑھیں : امریکی لڑکیوں کیلئے نیا امتحان، بوائے فرینڈ کیساتھ سہولت کار سہیلی لازم

حیض والی بیوی شوہر

Leave a Reply