پشاور، معروف گولڈ میڈلسٹ حکیم سردار سنتام سنگھ قتل

حکیم سنتام سنگھ قتل

پشاور، معروف گولڈ میڈلسٹ پشاور (بیورو چیف/عمران رشید خان)

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مصروف ترین پر ہجوم مرکز اور پولیس اسٹیشن

فقیرآباد سے تھوڑے ہی فاصلے چارسدہ روڈ پر واقع چارسدہ اڈہ کے سامنے نامعلوم مسلح افراد

دن دیہاڑے دوا خانے کے اندر گھس گئے اور اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرتے ہوئے معروف سکھ گولڈ

میڈلسٹ حکیم سردار سنتام سنگھ کو قتل کردیا اور ملزم یا ملزمان اطمینان سے فرار ہوگئے

پشاور، سکھ کمیونٹی کے 10 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ چکے ہیں

پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونیوالے سکھ کمیونٹی کے حکیم سردارسنتام

سنگھ کوئی پہلا فرد نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے

کے افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے تاہم تاحال یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مزکورہ قتل کی واردات کی

وجوہات کوئی تنازعہ یا پھر یہ واقعہ بھی ٹارگٹ کلنگ ہی ہے ماضی تنازعات پر بھی قتل ہوئے

پولیس نے سی سی ٹی وی وٹیج و دیگر شواہد اکھٹےکرلئے

واقعہ کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن کی نفری اور پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اس سلسلے

میں تھانہ فقیرآباد میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس زرائع کے مطابق مقتول کو پستول

سے فائر کی جانیوالی چار گولیاں لگیں پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی خول و دیگر

شواہد اکھٹے کئے جبکہ دوا خانے کے قریب نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کرلی ہے پولیس ٹیم کی جانب سے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش جاری جاتے ہے اور قتل کی اس

واردات کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتار نہ کرسکی

مقتول کے پشاور، حسن ابدال اور راولپنڈی میں دوا خانے تھے

مقتول معروف حکیم سردار سنتام سنگھ نے طب کی تعلیم نیشنل کونسل سے حاصل کی اور انہوں

نے طب میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا انکے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ پورا ہفتہ پشاور،حسن

ابدال اور راولپنڈی میں مریضوں کا علاج کرتے تھ تھے خواتین کی امراض کا بھی علاج کرتے تھے۔

اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پولیس کی خصوصی فورس موجود ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی سربراہی میں ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں افغانستان

کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے اور اقلیتوں کی

عبادت گاہوں اور افراد کے تحفظ کے لئے ہدایات بھی کیں تھیں جس کے جواب میں پولیس نے کہا

کہ اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ولیس کی جانب سے خصوصی فورس قائم کی گئی ہے۔

وزیراعلی کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے معروف حکیم سنتا رام سنگ کے قتل پر افسوس کا اظہار

کیا اور رپورٹ طلب کی جبکہ پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے

پشاور، معروف گولڈ میڈلسٹ پشاور معروف گولڈ میڈلسٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حکیم سنتام سنگھ قتل

Imran Rasheed

Journalist Worked In Deferent National Newspapers Currently Doing My Job As An Journal Tele Network As Bureau Chief Kpk Pakistan

Leave a Reply

%d bloggers like this: