حکومت کا 10 نئے ڈیم ،سولر اورہائیڈرو پاورسے سستی بجلی بنانے کا فیصلہ

Spread the love

حکومت 10 نئے ڈیم

تربیلا ، اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے

10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہمند ڈیم 2025ء اور بھاشا ڈیم 2028ء میں مکمل ہوجائیگا جب

تک ڈیم نہیں بنیں گے ہم پانی کو ذخیرہ نہیں کرسکتے،حکومت سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی

بنائیگی، 5ویں توسیعی منصوبے سے اس ڈیم کی زندگی لمبی ہوجائیگی۔ تربیلا ڈیم کے پانچویں

توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے

فیصلہ کیا ہے ایسی بجلی بنائیں گے جس سے موسم پر اثر نہ پڑے۔ ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ پوری

دنیا کو درپیش ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اب ایسے مقامات پر بھی آگ لگ رہی ہے جو تاریخ

میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے سیلاب بھی دیکھے جارہے جو کبھی تاریخ

میں نہیں دیکھے گئے، دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔ان

وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم ایسی بجلی بنائیں کہ جس سے گلوبل وارمنگ پر

اثرات نہ پڑیں۔ کوشش ہے 2030 ء تک اپنی زیادہ تر بجلی کو ایندھن جلاکر نہ بنائیں بلکہ پانی، ہوا

اور دیگر ذرائع کو استعمال کریں۔ 5ویں توسیعی منصوبے سے تربیلا ڈیم کی زندگی لمبی ہوجائیگی،

اس کیساتھ ساتھ داسو اور بھاشا ڈیم کا وقت پر بننا بہت ضروری ہے، ہم نے پہلے ان کا نہیں سوچا ۔بھا

شا ڈیم بنانے کا فیصلہ 1984ء میں ہوا تھا، اس کے اب تک نہ بننے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان

ہوا، ہم دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنارہے ہیں اور معاہدے ایسے ہیں کہ اس کا استعمال کریں یا نہ کریں

ہمیں اس کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ اگر ہم پانی سے بجلی بناتے تو بجلی اتنی مہنگی نہیں ہوتی، ہم

نے طویل المدتی منصوبے بنائے ہی نہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔آبادی

بڑھنے کی وجہ سے پانی کی بھی کمی آرہی ہے، ہم اس کا ذخیرہ کریں گے تو عوام کو پانی

پہنچاسکیں گے، اور اس طرح آہستہ آہستہ ہم آنیوالی نسلوں کا مستقبل کو تحفظ فراہم کرسکیں گے۔قبل

ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق تربیلا 5 توسیعی منصوبہ 80 کروڑ

70 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جس میں ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر

انویسٹمنٹ بینک منصوبے کی تعمیر کیلئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔منصوبہ محض 3 سال کی

قلیل مدت میں 2024ء تک مکمل کر لیا جائیگا جس کا بنیادی مقصد مستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی

بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔تربیلا 5 توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ ماحول

دوست اور سستی پن بجلی حاصل ہو گی،اور تر بیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888

میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔بعدازاں وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ

اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی

صورتحال اور آئندہ کیلئے تعمیر و ترقی کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی،وزیر اعظم عمران خان نے

کہا حکومت پاکستان اور عوام کشمیر یوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں انکے

ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمی آزاد

کشمیر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی

نے ان پر اعتماد کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا انکی حکومت کی ترجیح

جہاں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل ہے وہاں سرحد پار اپنے ان بہن بھائیوں کے

مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھی ہر ممکنہ کوشش کرنا ہے جو بھارت کے غیر

قانونی تسلط میں بے پناہ مسائل کا شکار اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔دریں اثنا وزیر اعظم

عمران خان سے وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین نے ملاقات کی جس میں وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعظم

کو کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش

رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا یہ ملکی تاریخ کا پہلا ایسا پروگرام ہے جو لوگوں کو

روزگار، اپنا گھر اور زرعی مشینری کے حصول میں معاونت کرے گا. اس سے نہ صرف روزگار

کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

حکومت 10 نئے ڈیم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply