حکومت کی لوٹ مار جاری

حکومت کی لوٹ مار جاری ، عوام کا زندہ رہنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے،شہبازشریف

Spread the love

حکومت کی لوٹ مار جاری

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب

اختلاف شہبازشریف نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں توانائی کی ممکنہ قلت کے

خطرات پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے ڈالر،ایل این جی، مہنگائی اوربیروزگاری تاریخ کی

بلند ترین سطح پر ہے ، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ،عالمی و داخلی حالات مہنگائی

سے پہلے سے پسے عوام کا زندہ رہنا ناممکن بنارہے ہیں، سنجیدگی سے نہ سوچا تو وقت ہاتھ سے

نکل جائے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول

کر دیکھا جائے، ملک اور عوام کا سوچا جائے ، ایل این جی کی سپاٹ قیمتوں میں اضافے نے موجودہ

بے سمت حکومت کی کوتاہ نظری بے نقاب کردی ہے ،وقت نے ثابت کیا نوازشریف کے ایل این جی

کی خریداری کے طویل المدت معاہدے درست فیصلہ تھا ،نوازشریف نے ایل این جی کا 10ڈالر پر

معاہدہ کیاتھا، آج ایل این جی کی قیمت 56ڈالر پر پہنچ چکی ہے ،ایشیائی ایل این جی سپاٹ قیمتوں کے

56ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر پہنچنے سے عمران نیازی حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ بے نقاب ہوا

ہے ، ایل این جی کے طویل المدت معاہدے نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی قیمت آج ملک اور عوام

کو اداکرنا پڑ رہی ہے ،اگر طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو آج قوم کو مہنگی ایل این جی

اور توانائی کی قلت سے بچایاجاسکتا تھا ۔ سیاسی انتقام اور مسلم لیگ (ن)سے عداوت کی بنا ء پر

موجودہ حکومت سمسٹر بنیادوں پر فیصلے کرتی ہے ،وزیر، مشیر اور عہدیدار بھی سمسٹر پروگرام

کے مطابق چل رہے ہیں، کوئی پالیسی نہیں، صرف لوٹ مار جاری ہے ،فرنس آئل، ڈیزل اور ایل این

جی میں حکومتی کرپشن پر میڈیا نے دہائیاں مچائیں، دستاویزا ت سامنے آئیں لیکن کوئی کارروائی نہ

ہوئی ،حکومت صرف عوام کو لوٹ رہی ہے، یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو تباہ حال معیشت میں قوم

پیٹ پر پتھرباندھ کر روئے گی ،توانائی کی قیمت میں بتدریج اضافہ مہنگائی سے مرتے عوام پر ایک

ناقابل برداشت بوجھ ثابت ہوگا۔

حکومت کی لوٹ مار جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply