ماسک کرونا سے بچاؤ کا ذریعہ، مکمل لاک ڈاﺅن، کاروبار بند کرنا ناممکن، وزیراعظم

عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ،غریب،امیر کیلئے الگ الگ قانون ناممکن، وزیراعظم

Spread the love

تحفظ حکومت کی ذمہ داری

سرگودھا(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار

ہاؤسنگ کے شعبہ میں سرکاری سطح پر اتنا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے،تعمیرات کے شعبہ کیساتھ

30 صنعتیں وابستہ ہیں، ان منصوبوں سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،

صنعت کو فروغ ملے گا،ملکی ترقی و دولت میں اضافہ ہوگا۔گھروں کے حصول کیلئے لوگوں نے

پہلے ہی رجسٹریشن کروانی شروع کردی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ

روز سرگودھا میں 39 شمالی کے قر یب نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 1 ہزار 175 گھروں

کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم

نے وزیر اعلی عثمان بزدار،ان کی ٹیم،چیف سیکرٹری،اور محکمہ ہاؤسنگ کو منصوبے کو حتمی

شکل دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا وزیر اعلی تمام محکموں کا چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے، انکا کہنا

تھا ماضی میں عام آدمی جواپنی زندگی میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس کا اپنا گھر ہو اس

کے اپنے ذاتی گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ ماضی میں بنکوں سے پیسے والے آدمی کو

قرض مل جاتا تھا لیکن تنخواہ دار اور محنت کش کیلئے اس کے حصول میں بہت مشکلات تھیں،ہم نے

اس سلسلے میں حائل مشکلات دورکر دی ہیں ۔ عام آدمی کو بنک سے مورگیج کیلئے بہت سی

مشکلات کا سامنا ہے،بنکوں کے سربراہان اس سہولت کیلئے عملہ کی خصوصی تربیت کریں تاکہ یہ

سہولت باآسانی دستیاب ہو۔ ہم نے اس منصوبے میں خصوصی طور پر کم آمدن لوگوں کو اپنا ہدف

رکھا ہے ۔چھوٹے شہروں کیساتھ نیم شہر اور دیہات میں یہ گھر بنائے جا رہے ہیں،ماضی میں محمد

خان جونیجو کے دور میں شہروں سے دور دیہات میں گھروں کی تعمیر کامنصوبہ شروع کیا گیا تھا

تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔موجودہ منصوبہ میں گھر کیلئے قسط بھی قابل برداشت ہوگی۔ 10 سال میں

10 ہزار روپے ماہانہ پر اپنا گھر ہوگا،اس منصوبے کی شروعات میں پاکستان میں بہت تاخیر کی

گئی،جس کی وجہ سے کچی آبادیاں بننی شروع ہوئیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر نیا پاکستان ہاؤسنگ

اتھارٹی کے سربراہ جنرل حیدرکو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے منصوبے میں حائل رکاوٹیں

دور کیں۔ صرف یہ سیکٹر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے، بنک اسکی تشہیر اور عوام

میں شعور بیدار کریں۔وزیر اعظم نے کہا منصوبے کے تحت ہر گھر پر حکومت 3 لاکھ روپے سبسڈی

دے رہی ہے،جبکہ مارک اپ میں بھی حکومت سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کم سے کم قسط ہو۔ قبل ازیں
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجا ب عثمان بزدار کے ہمراہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے

منصبوبے کی نقاب کشائی کی۔ منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہاوسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔پہلے مرحلے میں

10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے جو ایک سال میں مکمل ہونگے ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں

وزیراعظم نے کہا ہے وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی، عوام کا تحفظ

حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، انہوں نے

کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے، سب کی بات سننے کیلئے تیار ہوں، یہ نہیں ہوسکتا غریب کیلئے قانون

اور امیر کیلئے اورہو، ساٹھ، ستر شوگر ملز کی جیبوں میں ایک سو چالیس ارب روپے چلے گے۔

کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد

موجود تھے، معاشرہ سزا نہیں دیگا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات

خراب تھے، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے، ملک میں مہنگائی ایک

بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے، رمضان پیکیج خود مانیٹر کر رہا ہوں، پاکستان میں کبھی کمزور

طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔ طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے حالات بہتر

ہونگے ، جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی کی بات سننے کیلئے تیار ہوں، شوگر مافیا سے

متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات میں خوفناک چیزیں سامنے آئی ہیں، ملک میں بڑے بڑے فراڈ تو بڑے

لوگ کرتے ہیں۔ لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں۔ کنسٹرکشن سے ملک میں

معاشی انقلاب آنیوالا ہے۔ ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے، قانون پاس کرنے پر

میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔

تحفظ حکومت کی ذمہ داری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply