حکومت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے صدر ٹرمپ کے ڈیموکریٹس کے منت ترلے

Spread the love

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے لاابالی فیصلوں اور بے جا ضد کی وجہ سے کانگریس، حکومت اور وائٹ ہا ﺅس کو مشکل سے دوچار کر رکھا ہے۔ ان کے میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کےلئے فنڈ فراہم کرنے کے اصرار کی وجہ سے موجودہ مالی سال کیلئے با قی چند محکموں کا بجٹ منظور کرلیا۔ کانگریس کو سبق سکھانے کےلئے انہوں نے اپنی حکومت کا جزوی شٹ ڈاﺅن قبول کرلیا۔ اب وہ بار بار مخالف ڈ یمو کریٹک ارکان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنی چھٹیاں ترک کرکے واپس آئیں اور آکے سمجھوتہ کرکے شٹ ڈاﺅن کو ختم کرائیں، جسے جمعہ کی رات سے شروع ہوئے ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ ٹویٹ پیغام میں ڈیمو کریٹس سے کہا ہے وہ اوول آفس میں بیٹھے انتظار کر رہے ہیں ۔ وہ آئیں اور آکر دیوار کیلئے فنڈ فراہم کریں، تاکہ شٹ ڈاﺅن ختم ہوسکے۔

Leave a Reply