حکومت کا 50 ممالک کو ” ویزا آن ارائیول 175 کو ای ویزا “ کی سہولت دینے کا اعلان

Spread the love

حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا جبکہ 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول جبکہ 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے۔ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی۔ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے اسی طرح صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے ، جن کے چہروں پر ماڈل ٹاﺅن کا خون ہے آج وہ سانحہ ساہیوال پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے ان کو بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔ اپوزیشن کو وزیراعظم کا احترام کرنا ہو گا، جنرل ضیاءکی گود سے نکلے لوگ عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہے ہیں اور ان لوگوں نے معیشت تباہ کر دی ۔ وزیراعظم ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے ان کو موقع نہیں دیا،تحریک انصاف کے اندر اختلافات کے باوجود شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ بنایا، شہباز شریف اور سعد رفیق پر نیب کی تحقیقات مذاق بن کر رہ گئی ہیں، جتنا پروٹوکول شہباز شریف کے پاس ہے اتنا وفاقی وزیر کے پاس بھی نہیں ، پارلیمنٹ کو چلانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن تعاون نہیں کرتی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے۔افغانستان کے اندر آج پاکستان سب سے اہم کردار ادا کررہا ہے، پوری دنیا افغانستان میں امن کےلئے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد پاکستان آرہے ہیں جو پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ سندھ والوں کے دل آج کل کمزور ہیں، ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں، وزیراعظم سندھ کا دورہ کریں گے، پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے زرداروں کو خطرہ ہے۔

Leave a Reply