حکومت کا 200ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر)حکومت نے پاکستان پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے 200ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جار ی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزرت خزانہ ذرائع کے مطابق اسکوک بانڈز گردشی قرض کو بتدریج ختم کرنے کیلئے جاری کئے جائیں گے۔ اگلے 12مہینے میں 600ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے، اسکوک بانڈز میں سرمایہ کاری کی معیاد 10سال کیلئے ہو گی ۔ اسکوک بانڈز جاری کرنے سے مہنگے قرضے ادا کئے جا سکیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مہنگے قرضوں کی ادائیگی اور شرح سود میں کمی سے79ارب روپے کی بچت ہو گی۔ اس وقت مجموعی گردشی قرضہ لگ بھگ 802ارب روپے ہے۔ 604ارب روپے پاکستان پاور ہولڈنگ کے ذمے واجب الادا ہیں۔گزشتہ ہفتے جاری ہونیوالی موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا پاکستان نے اگلے مالی سال میں اسکوک ا و ر یورو بانڈ ز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل زیادہ ر ہے گا جو ملکی معیشت کیلئے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔

Leave a Reply