0

حکومت کا مقصد لیپ ٹاپ نہیں، نوکریاں دینا ہے ،عمران اسماعیل

Spread the love

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اب کسی طالبعلم کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا لیپ ٹاپ دینا ہمارا مقصد نہیں،گزشتہ حکومت نے جو لیپ ٹاپ خریدے تھے ان کی تعداد 30 ہزار ہے جس کے بعد لیپ ٹاپ نہیں دئے جائینگے۔ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ نہیں نوکریاں دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود لیپ ٹاپ خرید سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے چالیس فیصد نوجوان نوکری کیلئے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں یوتھ کیلئے رجسٹریشن کارڈز کا اجرا کر رہے ہیں، ہم یوتھ کیلئے ایک اچھا پروگرام کرر ہے جو عثمان ڈار ہیڈ کر رہے ہیں، یوتھ انڈیکس کا ادارہ قائم کیا جو یوتھ کے مسائل کی نشاندہی کریگا، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا میں سندھ میں وفاق کا ہی نمائندہ ہوں ،سندھ اسمبلی سے آنے والے بل پر اعتراض میرا حق ہے ،اس پر مرتضی وہاب کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے مرتضی وہاب سمیت کسی کو اعتراض ہے تو میرے دروازے کھلے ہیں۔ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے کہا ڈاکٹرز کے مطالبات حل کرنا چاہتے ہیں حکومت سندھ مل بیٹھے تو ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہوجائے۔کراچی یونیورسٹی کے معاملات یونین کے ہاتھوں میں ہیں ،وائس چانسلر جامعہ کراچی سے کئی بار پڑھائی کے حرج پر ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر سندھ

Leave a Reply