حکومت کا سال نو پر عوام کیلئے تحفہ، ڈیزل ، پٹرول ،مٹی کا تیل سستا
حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی جس سے پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ٹیوب ویل میں استعمال ہونےوالے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔