Health Worker Drop The Polio Vaccine in the mouth of kid, 0

حکومت کا بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی موجودگی کا اعتراف

Spread the love

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر بن عطا نے تفصیلات جاری کردیں۔ بابر بن عطا کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے سیوریج پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔معاون خصوصی کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ اور کورنگی جبکہ پشین، قلعہ عبد اللہ اور بنوں کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔بابر بن عطا کے مطابق کہ شہروں کے سیوریج سے نمونے دسمبر 2018میں لیے گئے تھے۔

Leave a Reply