حکومت کا ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈجاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

حکومت نے ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائز بانڈز پرسالانہ ساڑھے 12فیصدمنافع ملنے کا امکان ہے۔ بانڈز خریدنے سے قرعہ اندازی پر انعام بھی ملے گا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے بانڈز نام سے رجسٹرڈ ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت یہ بانڈز مارچ تک جاری کرے گی۔ حکومت کا بانڈز لانے کا مقصد معیشت کو دستاویز ات کرنا ہے۔ اب تک بے نامی بانڈز جاری کئے جاتے تھے ،اس سے قبل حکومت کی جانب سے 40ہزار روپے کے رجسٹرڈ بانڈز جاری کئے گئے تھے تاہم ان میں اب تک صرف چھ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

Leave a Reply