حکومت کا ایسا کام جس کو سن کر عوام خوش ہو جائیں گے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کا

کہنا ہے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے مثالی منصوبے سے متعلق ناقص معلومات

قابل مذمت ہیں، حکومت آسان ترین اقساط دینے والوں کیلئے گھر تعمیرکرنے

جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی

امور نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا حکومت آسان ترین اقساط دینے والوں کیلئے

گھر تعمیر کرنے جارہی ہے، حکومت یہ اقدام 5، 10اور 15ہزار ماہانہ کی اقساط

والوں کیلئے اٹھارہی ہے، 21لاکھ مالیت سے متعلق اطلاعات غیرمصدقہ ہیں،نعیم

الحق کا کہنا تھا گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی، گھر

10 ،15سال میں اقساط ادا کرنے والے مالکان کو منتقل کئے جائیں گے۔وزیراعظم

کے مشیر نے کہا سماج کے محروم اورکمزورطبقے کوچھت کی فراہمی اولین

ترجیح ہے، مثالی منصوبے سے متعلق ناقص معلومات قابل مذمت ہیں، حکومت

غریب طبقے کیلئے 50لاکھ گھرکی تعمیرکامنصوبہ مکمل کرے گی۔گھروں کی

تعمیرپرلاگت کیلئے سرمائے کا بہترین بندوبست کیاہے، میڈیاغیرمصدقہ اطلاعات

کی ترویج سے گریزکرے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply