282

حکومت کا ایجنڈا آئین وقانون کی حکمرانی اور ملکی ترقی ہے، چودھری سرور

Spread the love

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے (ق) لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کا ایجنڈ ہ آئین وقانون کی حکمرانی اور ملکی ترقی ہے ‘ تحر یک انصاف نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرکے غیر جانبدار حکومت کی ایک نئی مثال قائم کردی ہے ‘حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ہم سب نے ملکروزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں اداروں کو مضبوط اور عوام کو خوشحال بنانا ہے ۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اس ملاقات میں مختلف ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عوام کو صحت اورتعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کر رہی ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجراء حکومت کی غر بت دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Leave a Reply