Imran Khan Prim minister Pakistan 102

حکومت کاخصوصی عدالت کے جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے قانونی ماہرین کی رائے پر سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف

کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف

سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران

خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف

جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا

فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رائے ا ٓئی کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک

میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ قانونی ٹیم نے کہا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی،

غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو

پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک

میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور

اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ

نسیم حکومتی ردعمل تیار کریں گے۔دوسری جانب اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ ایک

شخص نے فیصلے دیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اس فیصلے کو کسی طور پر

قبول نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ دشمنی کی بنیاد پر فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کوکالعدم

قراردینے کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے سیادارے کوبھی چوٹ

پہنچائی گئی ہے۔

Leave a Reply