حکومت کاجہیز ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(سٹاف رپورٹر) حکومت نے جہیز ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس پر کام بھی شروع کردیا

گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شادی کے بعد اختلافات کے باعث دونوں فریقین میں جہیز کی واپسی ایک

اہم مسئلہ ہوتا ہے، جس کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے فیملی

قوانین اور جہیز ایکٹ میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی گئی۔پنجاب حکومت کو دی جانے والی تجاویز

کے مطابق نکاح نامے کے ساتھ تصدیق شدہ فارم بھی منسلک کرنے کا کہا گیا ہے، جس میں جہیز

میں دی جانے والی اشیا اور پیسوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، شادی کے بعد اگر دونوں

خاندانوں میں کوئی لڑائی جھگڑا یا اختلاف ہوتا ہے تو لڑکی والے اس فارم میں درج تفصیلات کے

تحت تمام اشیا واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے تجاویز کی روشنی میں جہیز ایکٹ

میں ترمیم کے لیے محکمہ قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply